اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کے سہولت کار جمشید کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حساس اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 پر حملے کے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جمشید نے پشاور سے اسلام آباد خود کش جیکٹ پہنچانے میں سہولت کاری کی۔ ملزم نے لوڈر رکشہ کے ذریعے جیکٹ پشاور سے اسلام آباد منتقل کی۔
ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔















