ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 1230 افراد جاں بحق جبکہ ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث 77 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔
اسرائیل پر ایرانی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 امریکی فوجی شامل تھے۔
ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں حملوں سے 3 افراد جبکہ بحرین میں میزائل گرنے پر ایک شخص جاں بحق ہوا۔
کویت میں ایرانی حملوں سے 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ عمان کی بندرگاہ پر ٹینکر پر حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔











