پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کی منظوری

پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری، 350 ارب روپے کا سرمایہ مختص۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جسے 350 ارب روپے کا مجاز سرمایہ حاصل ہوگا۔

پاکستان بزنس کونسل کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس بار گندم خریدی جائے گی۔ حکومت کو 3500 روپے فی من گندم کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔ باردانہ کی فراہمی کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

احمد جواد نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکار اس وقت بے چینی کا شکار ہیں اور اس ابہام کو دور کیا جانا چاہیے۔ اگر گندم نہ خریدی گئی تو مالی سال میں زرعی پیداوار کی شرح منفی ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں