افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وانا میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ وانا، افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے جاری آپریشن غضب للحق اور پاک افغان سرحد پر پیش رفت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پر موجود افسران سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں