ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تعداد 279 ہو گئی

ایران میں پھنسے 115 پاکستانی تیسرے روز بھی وطن واپس پہنچے، مجموعی تعداد 279 ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تعداد 279 ہو گئی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ہے۔ گوادر کے سرحدی پوسٹ گبدیمدران سے مزید 115 افراد سرحد عبور کرکے وطن پہنچ گئے ہیں، جن میں 69 طلباء اور 46 زائرین شامل ہیں۔

رات گئے وطن پہنچنے والے افراد کا ایف آئی اے کے عملے نے بھرپور استقبال کیا۔ تین روز میں گبدیمدران سرحد سے مجموعی طور پر 279 افراد پاکستان پہنچے ہیں، جن میں طلباء اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں