وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ 2,355 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے نے سینیٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کی 2,355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر کے مطابق ریلوے کی آمدنی میں گزشتہ تین برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، 2021-22 میں فریٹ آپریشنز سے 23 ارب 12 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جو 2023-24 میں بڑھ کر 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔
پیسنجر آپریشنز کی آمدن تین برسوں میں 30 ارب روپے سے بڑھ کر 49 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ لیز پر دی گئی زمین سے چار برسوں میں 13 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔
وفاقی وزیر کے مطابق 34 ہزار 763 کمرشل یونٹس میں سے 2,355 ناجائز قبضے میں ہیں، جن میں کراچی، سکھر، کوئٹہ، ملتان، لاہور، پشاور اور سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔
مزید براں، گزشتہ پانچ برسوں میں کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر 30 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔













