تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔ حملوں میں پاسداران انقلاب اور مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ہونے والوں میں بسیج کے میجر جنرل محمد شیرازی بھی شامل ہیں، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل صالح اسدی، جو جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز میں انٹیلی جنس کے نائب سربراہ تھے، وہ بھی ان حملوں میں جاں بحق ہوئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پاسداران انقلاب اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر شامل ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس اور بحریہ کے جہازوں پر بھی حملے کیے گئے۔













