پاکستان اور سلووینیا کا سیاسی مشاورت کے معاہدے پر اتفاق

پاکستان اور سلووینیا کے درمیان سیاسی مشاورت کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سلووینیا کی نائب وزیراعظم تنجا فاجون کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے امن و استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں