دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک ہوگیا، حادثے کے بعد ایونٹ روک دیا گیا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ائیر فورس نے طیارے کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حادثہ دبئی ائیر شو کے دوران 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا جب تیجس طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کررہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ 2016 سے سروس میں تھا اور یہ دوسرا حادثہ ہے جس میں طیارہ تکنیکی خرابی یا پائلٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث گر گیا۔
دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کے آئل ٹینکر سے تیل لیکیج کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ حادثے کے بعد ایونٹ روک دیا گیا۔
تیجس بھارت میں مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ ہے جس کی پہلی آزمائشی پرواز 2001 میں ہوئی تھی۔ مارچ 2024 میں بھی تیجس طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا۔















