پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا 13 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کی امیدیں برقرار ہیں مگر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اگر پاکستان بعد میں بیٹنگ کرے تو اسے ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
کینڈی میں ہفتہ کو ہونے والا پاکستان کا سپر 8 مرحلے کا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سری لنکا کو بھی جھٹکا لگا ہے، کوشال مینڈس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور 4 ہفتے کے لیے ٹیم سے باہر رہیں گے۔















