اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کمشنر میگنس برونر سے ملاقات کی، قانونی ہجرت کے فریم ورک کی بہتری پر گفتگو ہوئی۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ برسلز کے دوران یورپی کمیشن کے انٹرنل افیئرز اور مائیگریشن کے کمشنر میگنس برونر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افرادی قوت کی قانونی ہجرت کے فریم ورک کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی، جبکہ یورپی یونین کے ٹیلنٹ پارٹنرشپ ونڈو کے ذریعے اس عمل کو آسان بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان یو ای مائیگریشن موبِلِٹی ڈائیلاگ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہجرت و افرادی قوت کی موبلٹی سے متعلق چیلنجز کے حل میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کوششیں بڑھانے کا عزم کیا، جبکہ امیگریشن کے بہاؤ کو منظم کرنے اور مہارت یافتہ کارکنوں کے لئے مواقع کو وسعت دینے کا بھی عہد کیا گیا۔















