ایرانی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان کی اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستان کی عوام کی جانب سے دی گئی بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے حالیہ تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جلد پرامن حل کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو مؤثر راستہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں