سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز

سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات شروع، بلند عمارتیں رنگین، سرکاری چھٹی کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جہاں بلند و بالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔ سعودی شہری 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں پرجوش جشن منا رہے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 میں پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی۔ 300 سال قبل پہلی سعودی ریاست کا قیام امام محمد بن سعود نے 1744 میں کیا تھا۔ اس مناسبت سے ریاض سمیت دیگر شہروں کی عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں سجایا گیا ہے۔

سعودی گلوکار سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ یوم تاسیس کے جشن میں شامل ہیں۔ آج سعودی عرب میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں