آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نوجوان آبادی سیاسی طور پر زیادہ فعال ہو رہی ہے اور حکومت پر ان کا یقین کمزور ہو رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو تیزی سے شہری علاقوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں کو سیاسی طور پر زیادہ فعال بنا دیا ہے، تاہم ان کی حکومت اور اداروں پر یقین کمزور ہوتا جا رہا ہے اور وہ شک کا اظہار کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل میں ووٹ ڈالنے کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، جبکہ بدلتی آبادیاتی صورتحال سروس ڈیلیوری پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ لوگ اب دیکھ رہے ہیں کہ خدمات کس طرح اور کس کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ سیاستدان مانتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمے سے سروس ڈیلیوری بہتر ہو سکتی ہے۔ عوامی توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کرپشن برداشت کرنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔














