سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی آئینی ترمیم چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ ڈائری برانچ نے اس درخواست کو آئینی معاملہ ہونے کے باعث وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ 27 ترمیم کی منظوری کے بعد یہ درخواست سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ان ججز میں شامل ہیں جنہوں نے ترمیم کو چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ بھیجا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان ججز نے ترمیم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔














