کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو غلط قرار دیا

سی سی ڈی پنجاب نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی سی ڈی پنجاب نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو غلط قرار دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اقدامات کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سی سی ڈی نے دعویٰ کیا کہ مئی 2024 سے مئی 2025 کے دوران پنجاب، خاص طور پر لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق، گزشتہ سال مئی میں خصوصی آپریشنز شروع کیے گئے تھے اور حالیہ اجلاس میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں قتل کے واقعات میں 39 فیصد اور اقدام قتل کے کیسز میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈکیتی، گھریلو ڈکیتی، راہزنی، اور گاڑی چھیننے کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

صوبے بھر کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات میں 24 فیصد اور اقدام قتل کے واقعات میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 19 پولیس اہلکار شہید اور 167 زخمی ہوئے، جن میں 13 اہلکار سی سی ڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ادارہ آئین پاکستان اور پولیس آرڈر 2002 کے تحت کام کرتا ہے، اور طاقت کا استعمال صرف آخری چارۂ کار کے طور پر کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں