جاوید لطیف کا انکشاف: پی ٹی آئی بانی کے ساتھ ڈیلز ناکام

مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی بانی کے ساتھ ڈیلز ناکام ہوئیں، عالمی اور اندرونی دباؤ کے باوجود کامیابی نہیں ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاوید لطیف کا انکشاف: پی ٹی آئی بانی کے ساتھ ڈیلز ناکام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ تین سے چار بار ڈیل کی کوشش کی گئی مگر یہ ڈیلز کامیاب نہیں ہو سکیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ یہ ڈیلز کبھی عالمی دباؤ تو کبھی اندرونی عوامل کے تحت کی گئیں، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے سہولت کاری ہو رہی ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز بھی خطوط لکھ رہے ہیں۔

مزید انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر رہے ہیں، جو مسلح جتھے بنانے کا باعث بن سکتی ہے، اور اس سے جماعت اور ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اگر چاہیں تو ڈیل دو منٹ میں ہو سکتی ہے، مگر وہ ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اور علی امین گنڈا پور کو اپنی بات پہلے اٹھانی چاہئے تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں