شمالی وزیرستان کی آئینہ وزیر کی بولنگ ویڈیو وائرل ہونے پر جاوید آفریدی نے انہیں پشاور زلمی میں شامل کرلیا۔
خیبر پختونخوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی وزیرستان کی کمسن بولر آئینہ وزیر کی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔ آئینہ وزیر کی فاسٹ بولنگ کی مہارت کو سراہا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
آئینہ کی ویڈیو دیکھ کر جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی غیرمعمولی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں Zalmi Women League میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے آئینہ کو مناسب کرکٹ سامان اور سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر صارفین سے آئینہ وزیر کی تفصیلات شیئر کرنے کی درخواست کی تاکہ ان سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے۔















