ایران کے صدر نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے باعث دفاع ضروری ہو گیا، ایران نے سفارتکاری کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ممالک اور دوست ریاستوں کے ذریعے سفارتکاری کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ کشیدگی کو جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے تنازع سے بچنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے، تاہم امریکی اور اسرائیلی فوجی جارحیت کے باعث دفاع کے سوا کوئی راستہ باقی نہ رہا۔
صدر نے واضح کیا کہ ایران تمام دوست اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی سلامتی باہمی احترام اور تعاون سے ہی ممکن ہے، اور ایران امن اور تعمیری مکالمے کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے۔











