آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد علیم ڈار نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کوچ علیم ڈار نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے اختیارات اور عاقب جاوید کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر فور مرحلے میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر علیم ڈار نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن کپتان اور کوچ غلط فیصلے کرتے ہیں۔ ان کا شکوہ ہے کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب بھی درست نہیں ہوتا اور سلیکٹرز تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔
علیم ڈار نے بابر اعظم اور شاداب خان کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وکٹ کیپر عثمان خان کے بجائے محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کٹھ پتلی بن کر کام نہیں کر سکتے اور استعفیٰ دینا بہتر سمجھتے ہیں۔















