پاکستان فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود

مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث فضائی حدود کی بندش کے بعد قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ کے تین طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ائیرپورٹ پر تین غیر ملکی طیارے پارکنگ میں موجود

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث فضائی حدود کی بندش کے بعد قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ کے تین طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔

غیر ملکی ائیر لائنز کے طیاروں کی کراچی ائیرپورٹ آمد سے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کو پارکنگ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 28 فروری کو اچانک فضائی حدود کی بندش سے 27 پروازوں نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی، جس میں ٹیکنیکل لینڈنگ، ڈائیورژن اور ری روٹ شامل ہیں۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو 15 سے زائد طیاروں کی ڈائیورژن ہوئی تھی، مختلف ائیر لائنز کے 12 طیارے روانہ ہو گئے لیکن قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ کے تین طیارے ابھی بھی پارکنگ میں موجود ہیں۔

ان پروازوں کے تمام مسافر 28 فروری سے کراچی کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں اور مختلف ائیر لائنز اپنے مسافروں کو متبادل کے طور پر ان کی منزل مقصود پر روانہ کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں