ایرانی حملوں کے بعد رونالڈو نے ریاض کو نجی طیارے کے ذریعے چھوڑ کر میڈرڈ روانہ ہو گئے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حملوں کے بعد معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی شہر ریاض کو ترک کر کے نجی طیارے کے ذریعے میڈرڈ کا رخ کیا۔
رونالڈو کے نجی طیارے نے رات 8 بجے ریاض سے پرواز بھری اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچا۔ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔
رونالڈو کی رہائش ریاض میں ان کی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے یا نہیں۔ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔















