خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، اہم شاہراہیں کھل گئیں

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خاتمے کے بعد صوبے کی اہم شاہراہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پولیس نے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، اہم شاہراہیں کھل گئیں

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خاتمے کے بعد صوبے کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ پولیس نے کارکنوں کے دھرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انبار انٹرچینج پر گزشتہ پانچ روز سے جاری احتجاج ختم کرادیا، جس کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بھاری نفری کی موجودگی میں مختلف مقامات پر قائم رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان تا اسلام آباد موٹر وے ایم 14 اور سی پیک یارک ٹول پلازہ کو بھی کلیئر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی ٹریفک کے لیے بحال کردیئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام راستے پولیس کی نگرانی میں کلیئر کرائے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے اور معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات پر گشت جاری رکھا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں