بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، بعد میں ان کی فیملی کے افراد کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جہاں بانی پی ٹی آئی نے اپنی صحت اور آنکھ کے علاج کے بارے میں بات چیت کی۔

ملاقات بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات سے قبل کروائی گئی، جس کے بعد ان کی بھابھی مہرالنساء احمد اور بیٹی مہرالنساء شیخ کو بھی جیل میں ملاقات کی اجازت دی گئی۔ یہ ملاقات بھی 40 منٹ تک جاری رہی۔

تاہم، مقررہ وقت ختم ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ جیل کے قریب سے واپس چلے گئے جبکہ علیمہ خان بہنوں سمیت چکری انٹرچینج پر روک دی گئیں، جہاں پولیس نے علیمہ خانم کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل بھی کرائی۔

دیگر متعلقہ خبریں