وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی عملے کو دھمکانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، جہاں سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری اور درخواست گزار بابر نواز کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل پیش کیے۔

کمیشن میں وکیل خرم شہزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے کو دھمکانے کا مطلب الیکشن کمیشن کو دھمکانا ہے اور سہیل آفریدی کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

سہیل آفریدی کے وکیل نے الزام لگایا کہ کمیشن نے کبھی پی ٹی آئی کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی کیسز میں جماعت کے حق میں فیصلے دیئے گئے ہیں۔

کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دیگر متعلقہ خبریں