بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں توسیع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس کے دوران بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں