عثمان طارق کا بابر اور شاہین پر اعتماد، کھیل کا حصہ قرار

عثمان طارق نے بابر اور شاہین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک میچ کی ناکامی کو کھیل کا حصہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عثمان طارق کا بابر اور شاہین پر اعتماد، کھیل کا حصہ قرار

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے کئی میچز جتوائے ہیں اور ایک میچ میں ناکامی کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر کام کر رہے ہیں اور دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مسائل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم دباؤ میں نہیں ہے اور ہم نے پریشر پر قابو پانے کے لیے کام کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کارکردگی پر عثمان طارق نے کہا کہ بابر اور شاہین نے بہت میچز جتوائے ہیں، ایک میچ میں ناکامی کھیل کا حصہ ہے، آئندہ بہتر کارکردگی کا ارادہ ہے۔

عثمان طارق نے کہا کہ فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا مقصد ہے اور حریف ٹیم کی پروا نہیں۔ پلئینگ الیون کا فیصلہ کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں