اکتوبر میں پاکستان کے بینکنگ ڈیپازٹس 35 کھرب سے تجاوز کر گئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں اکتوبر کے دوران بینکنگ ڈیپازٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس 35 کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2025 میں ملک بھر میں بینکنگ ڈیپازٹس 13 فیصد بڑھ کر 35.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر 2024 میں یہ ڈیپازٹس 31.1 کھرب روپے تھے۔
سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ بینکوں سے ملنے والے قرضوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد کم ہو کر 13.3 کھرب روپے پر آ گئی ہے، جو پہلے 13.8 کھرب روپے تھی۔
مزید برآں، بینکوں کی حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری ایک سال میں 26.3 فیصد بڑھ کر 35.5 کھرب روپے تک پہنچ چکی ہے۔














