سپریم کورٹ نے عمران خان کی جیل حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور آنکھوں کے معائنہ کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق درخواست نمٹا دی اور 12 فروری کی سماعت کا 7 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ جیل میں عمران خان کے روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظامات تسلی بخش ہیں اور تمام ضروری طبی معائنوں کی فراہمی کی تصدیق ہوئی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بگڑتی حالت پر تشویش ہے اور اٹارنی جنرل نے جلد ماہر امراض چشم سے معائنہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عدالت نے عمران خان کو برطانیہ میں مقیم بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت بھی دی۔
فرینڈ آف کورٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان جیل میں رہائشی حالات، سہولیات، خوراک اور حفاظتی اقدامات پر مطمئن ہیں۔














