عمران خان کی صحت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے دوران کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ ہم گزشتہ تین دن سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے موجود ہیں اور ہمارا دھرنا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال تحریک انصاف میں جدوجہد کی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا تعلق بھی ایک مقصد کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مشاورت کے لیے بلایا تھا اور فیصلہ ہوا کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں