ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ شائقین برہم

شائقین نے بھارت سے شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ شائقین برہم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں زبردست شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے پاکستان ٹیم پر شدید تنقید کی ہے اور ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شائقین نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر اس طرح کی شکست ناقابل قبول ہے اور کھلاڑیوں کو دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا۔

مداحوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کے قیمتی رنز نے بھارت کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اسپنرز کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ بیٹنگ لائن بھی توقعات پر پوری نہیں اتری، خاص طور پر اوپنرز صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور بابراعظم کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔

مداحوں نے فخر زمان کو موقع نہ دینے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کھیل کر جیت حاصل کی۔ شائقین نے خبردار کیا کہ سپر ایٹ مرحلے میں نمیبیا کے خلاف بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا تاکہ شکست کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیگر متعلقہ خبریں