انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں استحکام برقرار

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ روپے کی مضبوطی کی وجوہات میں ایک غیرملکی بینک کی جانب سے ایکسپورٹرز کے لیے فنانسنگ پروگرام کو 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4.1 فیصد نمو شامل ہیں۔

یورپین یونین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافے، مرکزی بینک کی ماہانہ خریداری حد میں کمی اور ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی اطلاعات نے بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو کم رکھا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 280.47 روپے تک گر گئی، مگر سپلائی بہتر ہوتے ہی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمت 280.68 روپے تک پہنچ گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک پیسے کی کمی سے 280.66 روپے پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.70 روپے پر مستحکم رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں