وزیراعظم شہباز شریف نے کرپشن انڈیکس 2025 کے جائزے کے لیے آزاد ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے جائزے کے لیے آزاد ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ کمیٹی ان شعبوں کی نشاندہی کرے گی جہاں پاکستان بدعنوانی کے خلاف اقدامات میں پیچھے ہے۔
وزیراعظم کا ارادہ ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025 میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے دور کیا جائے۔ پاکستان نے 100 میں سے 28 نمبر حاصل کیے اور 182 ممالک میں 136ویں نمبر پر رہا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مجموعی اسکور 28 عالمی اوسط 42 سے کم ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ آزاد تجزیے کی بنیاد پر پاکستان کی آئندہ درجہ بندی بہتر ہو گی اور بدعنوانی کے خلاف نظام مضبوط ہوگا۔















