عمران خان کے جیل میں علاج کا ریکارڈ طلب، اسپتال منتقلی کا فیصلہ

عمران خان کے جیل میں علاج معالجے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کے جیل میں علاج کا ریکارڈ طلب، اسپتال منتقلی کا فیصلہ

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں علاج معالجے کا تمام ریکارڈ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے طلب کر لیا۔ جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمران خان کے وائٹل سائنز کا مکمل چارٹ اور کنسلٹنٹس کی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

جیل حکام کے مطابق، آن ڈیوٹی ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ عمران خان کے وائٹل سائنز ریکارڈ کرتے ہیں۔ حکومت نے عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے الشفا آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کے تحت اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران خان کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں