عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔سوریا کماریادیو

بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو نے کہا کہ ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم ہو جائے گا، عثمان طارق کے خلاف کھیلنے کی تیاری مکمل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کپتان کا ہینڈ شیک کے سسپنس کا کل وعدہ

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادیو نے کہا ہے کہ ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، ہم نے ان کے خلاف کھیلنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ٹیم 15 فروری کے میچ کے لیے تیار ہے، اور کنڈیشنز سے واقف ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اچھا کھیل رہا ہے اور یہاں کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا رہا ہے، جبکہ بھارت مختلف کنڈیشنز میں کھیلتا آیا ہے۔

سوریاکمار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا پریشر ہمیشہ ہوتا ہے، لیکن اچھی کارکردگی کے لیے اعصاب پر قابو پانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک دو بیٹر بھی اچھا کھیل جائیں تو میچ کا نتیجہ پلٹ سکتا ہے۔ ہمارا مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں