وزیراعظم واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ نے اس تصدیق کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں طاہراندرابی نے کہا کہ بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض رول اوور کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی قانونی ٹیم نے ہیگ میں عالمی ثالثی عدالت کی سماعت میں شرکت کی جبکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
طاہراندرابی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے ماسٹر مائنڈ پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عمان میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کر رہا ہے۔















