پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں برتری حاصل کی۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز کا ہدف دیا جس میں ساحبزادہ فرحان کی 73 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ بابر اعظم اور شاداب خان نے بھی آخر میں مفید رنز جوڑ کر اسکور کو مضبوط بنایا۔
امریکی ٹیم کے اوپنرز نے اچھی شروعات کی مگر پاکستانی اسپنرز کے سامنے رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔ شاداب خان اور عثمان طارق نے 8 اوورز میں 53 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس سے امریکی بیٹنگ دباؤ میں آگئی۔
اس جیت کے بعد پاکستان کے 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ گروپ اے میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کا اگلا میچ بھارت کے خلاف ہوگا۔















