بنگلا دیش کرکٹ بورڈکی پاکستان سے بھارت کے خلاف بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع میں یہ اہم موڑ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بی سی بی کی پاکستان سے بھارت کے خلاف بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ ختم کرے۔ یہ اپیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع کے اہم موڑ پر کی گئی۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں عالمی کرکٹ کے مفاد میں بائیکاٹ پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھی شریک تھے۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب بنگلا دیش نے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی، جسے مسترد کرکے بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔

پاکستان نے اس فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا، البتہ باقی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں