بھارتی سیاسی مداخلت سے ٹی 20 ورلڈ کپ متنازع ہو گیا۔نیو یارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سیاسی مداخلت سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کئی میچز منسوخ اور پاکستان و بنگلہ دیش نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی سیاسی مداخلت سے ٹی 20 ورلڈ کپ تنازع کا شکار

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے سیاسی اثر و رسوخ نے عالمی کرکٹ پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ بھارت کی سیاسی مداخلت کے باعث کئی میچز منسوخ ہوئے اور پاکستان و بنگلہ دیش نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ یہ انکشاف نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق بھارت کی اجارہ داری نے عالمی کرکٹ کے مستقبل اور ورلڈ کپ کے مالی فوائد کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاک بھارت میچ منسوخ ہوسکتا ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جس سے آئی سی سی کو مالی نقصان ہوگا کیونکہ پاک بھارت میچ سے 250 ملین ڈالر کے ریونیو کی توقع تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت آئی سی سی کے مجموعی منافع کا تقریباً 40 فیصد حصہ وصول کرتا ہے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں، جن کے تعلقات بھارت کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اپریل 2025 میں پہلگام حملے کے بعد فوجی تنازع نے کرکٹ کو مزید نقصان پہنچایا ہے، اور شیخ حسینہ کی حوالگی کے مطالبے نے بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں دراڑ پیدا کی۔

دیگر متعلقہ خبریں