بلوچستان شدید پانی کی قلت کا شکار، زرعی زمینیں بری طرح متاثر

بلوچستان میں پانی کی شدید قلت سے صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کی ہے جس کے باعث صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسئلہ کے حل کے لئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا ہے، جس سے بارش، درجہ حرارت اور ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔

کسان اب اس ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کے شیڈول کو بہتر بنا سکتے ہیں، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے صوبہ اب سیلاب اور خشک سالی کی بروقت پیشگوئی کر سکتا ہے۔

حکومت کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور بہتر انتظام کے لیے قابل اعتماد معلومات مل رہی ہیں، جبکہ مقامی لوگوں کی تربیت کے بعد سسٹمز کو چلانے کی صلاحیت حاصل ہو چکی ہے۔

نئے ڈیمز اور نہری نظام کی تعمیر سے آبپاشی کے لئے پانی کی دستیابی میں بہتری آئی ہے اور شمسی ڈرپ آبپاشی کے نظام سے پانی کی بچت اور زراعت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں