پاکستان کے 58 سائنسدان دنیا کے ٹاپ دو فیصد بااثر محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی نے جاری کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سائنسی اعزاز حاصل کیا ہے۔ 58 پاکستانی سائنسدان دنیا کے ٹاپ دو فیصد بااثر محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ فہرست عالمی شہرت یافتہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی نے جاری کی ہے۔
فہرست میں شامل نمایاں سائنسدانوں میں پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، اور پروفیسر عبدالباسط شامل ہیں۔ پاکستان کی اس عالمی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن کی بڑی وجہ صحت اور طبی تحقیق کے شعبے ہیں۔















