خواجہ آصف نے بھارت سے سرحدی خطرے پر خبردار کیا اور بین الاقوامی فورسز میں شمولیت کی تجویز دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحد پر حملے کا خطرہ موجود ہے اور بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات خراب کرنے کی کوششوں میں بھارت شامل ہے۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورسز کا حصہ بننا چاہیے، اور ابراہم اکارڈ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دوریاستی حل تک مؤقف میں تبدیلی کا امکان نہیں۔
انہوں نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصہ کم نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ صوبوں کو دفاع اور قرضے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ خواجہ آصف نے فیملی پلاننگ کو اہم مسئلہ قرار دیا اور بیوروکریسی کی طاقت کو سیاستدانوں یا منتخب لوگوں کو منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔













