نیویارک میں پاکستانی مندوب نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی معاہدوں کے نظام کے لیے خطرہ قرار دیا، کہ اگر آبی معاہدہ محفوظ نہ ہو تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اگر آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایریا فارمولہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کا معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا خطرناک مثال ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی معاہدوں کے نظام کا امتحان ہے، اور یکطرفہ اقدامات سے سرحدی اور تجارتی معاہدے بھی کمزور ہو سکتے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ سیاست کی نذر ہوا تو عالمی اعتماد متاثر ہو گا، سندھ طاس معاہدہ دوطرفہ نہیں بلکہ عالمی نوعیت کا معاملہ ہے۔













