ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 20 پیسے کااضافہ، پیٹرول کی قیمت کم نا ہوئی

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے اضافہ کر دیا جبکہ پیٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، پیٹرول کی قیمت مستحکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے ہفتے کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس سے اس کی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ یہ قیمتیں یکم فروری سے 15 فروری 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکومتی حکام کے مطابق، قیمتوں کا یہ نیا تعین اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور بجٹ میں طے شدہ ٹیکس اہداف کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہیں۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی جاتی ہے تاکہ ملکی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں