وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے 4 روپے 4 پیسے بجلی سستی کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا، معیشت کی ترقی پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے 4 روپے 4 پیسے بجلی سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے قربانیاں دی ہیں اور اب اقتصادی ترقی کی جانب بڑھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہا اور معاشی پالیسیاں تشکیل دینے کے لیے مشاورت کا عزم ظاہر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے شفاف نجکاری اور براہ راست ٹیکسز کی کمی پر زور دیا اور کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں