بھارت-یورپی یونین معاہدہ، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کو خطرہ

بھارت اور یورپی یونین کے معاہدے سے پاکستان کی 9 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، گوہر اعجاز نے خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت-یورپی یونین معاہدہ، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کو خطرہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بھارت اور یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کو پاکستانی صنعتوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان کی 9 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔

گوہر اعجاز نے بیان دیا کہ اس معاہدے سے ایک کروڑ افراد کا روزگار متاثر ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا زیرو ٹیرف ختم ہو گیا ہے اور اب پاکستان سمیت تمام علاقائی ممالک پر یہ اطلاق ہوگا۔

انہوں نے حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی، جن میں علاقائی نرخوں پر بجلی و گیس کی فراہمی شامل ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ صنعتوں پر ٹیکسز کی شرح ہمسایہ ممالک کے برابر کی جائے۔

یاد رہے کہ بھارت اور یورپی یونین نے ایک بڑے تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جسے فریقین نے ‘مدر آف آل ڈیلز’ قرار دیا ہے۔ یورپ کے زرعی، آٹو موبائل اور خدمات کے شعبوں کو اس معاہدے سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں