پاکستان بورڈ آف پیس کا بانی رکن بن گیا، تنظیم کی باضابطہ تصدیق

پاکستان نے 23 جنوری کو ‘بورڈ آف پیس’ کا بانی رکن بننے کے لیے ڈیووس میں چارٹر پر دستخط کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان 'بورڈ آف پیس' کا بانی رکن بن گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)بورڈ آف پیس نے پاکستان کو اپنی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بننے پر باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا ہے۔ تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں پاکستان کی بانی رکنیت کی تصدیق کی گئی۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے 23 جنوری کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔

بورڈ آف پیس کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو تنظیم کی بڑھتی ہوئی عالمی رکنیت میں شامل کیے جانے پر خوشی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کا کردار عالمی امن کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

ڈیووس میں منعقدہ تقریب میں 19 ممالک کے سربراہان اور سینئر حکام شریک ہوئے تھے۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امن کے لیے بروئے کار لائی جانے والی اجتماعی صلاحیت دشمن قوتوں کو ناکام بنا دے گی۔

واضح رہے کہ  فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت بعض بڑی طاقتیں تاحال اس تنظیم میں شامل نہیں ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں