امریکی ناظم الامور کا پاکستان کی معاشی خودمختاری پر زور

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کو قرضوں سے بچنے اور نجکاری پروگرام پر عمل کے لیے زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے پاکستان کے معاشی خودمختاری کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی کے قرضوں کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے اور اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپور عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اصلاحات پر مکمل عمل سے ہی پاکستان کی معاشی حکمت عملی کامیاب ہو سکتی ہے جبکہ ورلڈ بینک بھی پاکستان کے ساتھ مؤثر انداز میں تعاون کر رہا ہے۔

نٹیلی اے بیکر نے مزید کہا کہ پاکستان چین یا کسی بھی ملک سے تعلقات رکھ سکتا ہے، تاہم پاکستان کو اپنے معاشی مفادات کا محتاط انداز میں تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے قرضوں کے جال میں پھنسنے والے منصوبوں کو دنیا بھر کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو پاکستان–چین تعلقات کی حساس نوعیت کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مناسب وقت ملتے ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور انہیں امن کے داعی کے طور پر نوبل انعام کے لیے تجویز کرنا درست ہے۔ نٹیلی اے بیکر نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور انتخابی طریقہ کار سے متعلق سوالات کیے اور پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کی خواہش ظاہر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں