الیکشن کمیشن نے عرفان صدیقی کی خالی نشست پر 9 دسمبر کو پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ امیدوار 20 اور 21 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے 11 نومبر کو انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان ووٹ دیں گے۔














