سرکاری دفاتر کے لیے نجی عمارتوں کے کرائے پر لینے کے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں، وزارتِ خزانہ سے تحریری اجازت لازم ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
سرکاری دفاتر کے لیے نجی عمارتیں کرائے پر لینے کے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی محکمہ، وزارت یا ڈویژن کو نجی بلڈنگ کرائے پر لینے کے لیے وزارتِ خزانہ سے تحریری اجازت لازمی ہوگی۔
وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر پیشگی اجازت کے کرائے پر لی گئی عمارتوں کے لیے بعد میں منظوری نہیں دی جائے گی اور یہ پرانا طریقہ کار ہمیشہ کے لیے ترک کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، نجی عمارت کا کرایہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے طے کیا جائے گا۔
نئے قوانین کے تحت پہلے سے زیادہ مہنگے کرائے پر لی گئی عمارت کے لیے بھی اجازت لینا ضروری ہوگا اور شرائط میں مالک کا این او سی، نقشہ، پرانا معاہدہ اور متعلقہ افسر کی سفارش شامل ہوں گی۔














